قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابُ الْإِذْنِ فِي ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4427 .   أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ خَبَّابٍ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ لَحْمًا مِنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَقَالَ مَا أَنَا بِآكِلِهِ حَتَّى أَسْأَلَ فَانْطَلَقَ إِلَى أَخِيهِ لِأُمِّهِ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ وَكَانَ بَدْرِيًّا فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ بَعْدَكَ أَمْرٌ نَقْضًا لِمَا كَانُوا نُهُوا عَنْهُ مِنْ أَكْلِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: اس کی اجازت کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4427.   حضرت عبداللہ بن خباب سے روایت ہے کہ ابو سعید خدری ؓ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو ان کے گھر والوں نے ان کو قربانی کا گوشت پیش کیا۔ وہ فرمانے لگے: میں تو نہیں کھاؤں گا حتیٰ کہ میں یہ مسئلہ پوچھوں، پھر وہ اپنے اخیافی (مادری) بھائی حضرت قتادہ بن نعمان ؓ جو بدری صحابی تھے، کے پاس گئے اور ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا: آپ کے بعد ایک نیا حکم جاری ہو چکا ہے، اس حکم کو ختم کرنے کے لیے جس میں انہیں (صحابہ کرام کو) تین دن کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع کر دیا گیا تھا۔ (مطلب یہ ہے کہ تمہارے بعد ایک نیا حکم جاری ہو چکا ہے۔ جس سے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت نہ کھانے کا حکم منسوخ ہو گیا ہے)۔