موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابُ الْإِذْنِ فِي ذَلِكَ)
حکم : صحیح
4429 . أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَهُوَ النُّفَيْلِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَى قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا زُبَيْدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَلْتَزِدْكُمْ زِيَارَتُهَا خَيْرًا وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَمْسِكُوا مَا شِئْتُمْ وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فِي الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِي أَيِّ وِعَاءٍ شِئْتُمْ وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا وَلَمْ يَذْكُرْ مُحَمَّدٌ وَأَمْسِكُوا
سنن نسائی:
کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل
باب: اس کی اجازت کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4429. حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں تین باتوں سے روکا تھا: (ایک تو میں نے تمہیں) قبروں پر جانے سے (روکا تھا)۔ اب جایا کرو لیکن قبروں پر جانا تمہاری نیکی میں اضافے کا ذریعہ بننا چاہیے۔ (دوسرا) میں نے تمہیں تین دن سے زائد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا تھا، اب کھاؤ جب تک چاہو۔ او رکھو جب تک چاہو۔ اور (تیسرا) میں نے تمہیں چند برتنوں میں (پانی یا نبیذ) پینے سے روکا تھا، اب تم جس برتن میں چاہو پی سکتے ہو لیکن کوئی نشے والی چیز نہ پینا۔“ محمد (ابن معدان) نے وَأَمْسِكُوا کے الفاظ بیان کیے۔ (مطلب یہ کہ یہ الفاظ استاد عمرو بن منصور نے بیان کیے ہیں)۔