موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21676) |
|
اقوام سابقہ (2925) |
|
سیرت (18010) |
|
قرآن (6272) |
|
اخلاق و آداب (9764) |
|
عبادات (51494) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4156) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3633) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) |
|
معاملات (9225) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3431) |
|
جرائم و عقوبات (5046) |
|
جہاد (5356) |
|
علم (9423) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ تَفْسِيرِ ذَلِكَ)
حکم : صحیح
4517 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ عَنْ خُبَيْبٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ أَمَّا الْبَيْعَتَانِ فَالْمُنَابَذَةُ وَالْمُلَامَسَةُ وَزَعَمَ أَنَّ الْمُلَامَسَةَ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ أَبِيعُكَ ثَوْبِي بِثَوْبِكَ وَلَا يَنْظُرُ وَاحِدٌ مِنْهُمَا إِلَى ثَوْبِ الْآخَرِ وَلَكِنْ يَلْمِسُهُ لَمْسًا وَأَمَّا الْمُنَابَذَةُ أَنْ يَقُولُ أَنْبِذُ مَا مَعِي وَتَنْبِذُ مَا مَعَكَ لِيَشْتَرِيَ أَحَدُهُمَا مِنْ الْآخَرِ وَلَا يَدْرِي كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا كَمْ مَعَ الْآخَرِ وَنَحْوًا مِنْ هَذَا الْوَصْفِ
سنن نسائی:
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: اس (منابذہ) کی تفسیر
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4517. حضرت ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے دو قسم کی بیوع سے منع فرمایا۔ اور وہ ملامسہ اور منابذہ ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ملامسہ یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہے: میں تجھے اپنا کپڑا تیرے کپڑے کے عوض بیچتا ہوں اور ان میں سے کوئی بھی دوسرے کے کپڑے کو نہ دیکھے بلکہ صرف چھوئے۔ اور منابذہ یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے سے کہے: میں اپنی چیز پھینکتا ہوں، تو اپنی چیز پھینک تاکہ ان میں سے ہر ایک دوسرے سے اس کی چیز خریدے اور ان میں سے کسی کو معلوم نہ ہو کہ دوسرے کے پاس کیا ہے اور کتنا ہے۔