قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4566 .   أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ قَالَ إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ جَابِرٍ ح وَأَنْبَأَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الذَّهَبُ الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ وَلَمْ يَذْكُرْ يَعْقُوبُ الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ إِنَّ هَذَا لَا يَقُولُ شَيْئًا قَالَ عُبَادَةُ إِنِّي وَاللَّهِ مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَكُونَ بِأَرْضٍ يَكُونُ بِهَا مُعَاوِيَةُ إِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جوکی جو سے بیع (کم و بیش نہیں ہونی چاہیے)

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4566.   حضرت عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”سونا سونے کے بدلے بالکل برابر وزن کے ساتھ بیچا جائے۔“ (راوی حدیث) یعقوب نے الْكِفَّةُ بِالْكِفَّةِ کے الفاظ ذکر نہیں کیے (بلکہ اس کے بدلے کوئی اور الفاظ کہے جیسا کہ تفصیلی روایات سے معلوم ہوتا ہے)۔ حضرت معاویہ ؓ کہنے لگے: یہ کوئی معتبر بات نہیں کہہ رہے۔ حضرت عبادہ ؓ فرمانے لگے: اللہ کی قسم! مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میں اس علاقے میں نہ رہوں جس میں معاویہ رہتے ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے (خود) رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے۔