موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الْفِضَّةِ بِالذَّهَبِ نَسِيئَةً)
حکم : صحیح
4576 . أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَعَامِرُ بْنُ مُصْعَبٍ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا الْمِنْهَالِ يَقُولُ سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَقَالَا كُنَّا تَاجِرَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْنَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّرْفِ فَقَالَ إِنْ كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلَا بَأْسَ وَإِنْ كَانَ نَسِيئَةً فَلَا يَصْلُحُ
سنن نسائی:
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: چاندی کو سونے کے عوض ادھار فروخت کرنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4576. حضرت ابو منہال سے روایت ہے کہ میں نے حضرت براء بن عازب اور زید بن ارقم ؓ سے یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں تجارت کیا کرتے تھے۔ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سونے چاندی کے تبادلے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”اگر یہ تبادلہ نقد ہو تو کوئی حرج نہیں اور اگر ادھار ہو تو پھر یہ جائز نہیں۔“