قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الْفِضَّةِ بِالذَّهَبِ نَسِيئَةً)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4577.   أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ قَالَ سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ عَنْ الصَّرْفِ فَقَالَ سَلْ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَإِنَّهُ خَيْرٌ مِنِّي وَأَعْلَمُ فَسَأَلْتُ زَيْدًا فَقَالَ سَلْ الْبَرَاءَ فَإِنَّهُ خَيْرٌ مِنِّي وَأَعْلَمُ فَقَالَا جَمِيعًا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ دَيْنًا

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: چاندی کو سونے کے عوض ادھار فروخت کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4577.   حضرت ابو منہال نے فرمایا: میں نے حضرت براء بن عازب ؓ سے سونے اور چاندی کے تبادلے کے بارے میں پوچھا تو وہ فرمانے لگے: حضرت زید بن ارقم ؓ سے پوچھو۔ وہ مجھ سے بہتر اور زیادہ علم والے ہیں۔ میں نے حضرت زید ؓ سے پوچھا۔ وہ فرمانے لگے: حضرت براء سے پوچھو۔ وہ مجھ سے بہتر اور زیادہ علم والے ہیں۔ پھر ان دونوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سونے چاندی کے ادھار تبادلے سے منع فرمایا ہے۔