قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ الرُّجْحَانُ فِي الْوَزْنِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4592.   أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِمِنًى وَوَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ فَاشْتَرَى مِنَّا سَرَاوِيلَ فَقَالَ لِلْوَزَّانِ زِنْ وَأَرْجِحْ

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: تولتے وقت جھکا کر دینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4592.   حضرت سوید بن قیس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں اور مخرمہ عبدی علاقہ ہجر سے (بیچنے کے لیے) کپڑے لائے۔ رسول اللہ ﷺ مقام منیٰ میں ہمارے پاس تشریف لائے اور ایک تولنے والا اجرت پر تول رہا تھا۔ آپ نے ہم سے ایک شلوار خریدی، پھر تولنے والے سے فرمایا: ”(قیمت) تول اور جھکا کر دے۔“