قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ الِاسْتِنْجَاءُ بِالْمَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

46.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ أَنْ يَسْتَطِيبُوا بِالْمَاءِ فَإِنِّي أَسْتَحْيِيهِمْ مِنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ

سنن نسائی:

کتاب: امور فطرت کا بیان 

  (

باب: پانی سے استنجا کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

46.   حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے عورتوں سے فرمایا: اپنے خاوندوں سے کہو کہ وہ پانی سے صفائی کیا کریں۔ مجھے یہ بات کہتے ہوئے ان سے شرم آتی ہے۔ بے شک رسول اللہ ﷺ پانی سے صفائی کیا کرتے تھے۔