قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: تقریری

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ السَّلَمُ فِي الطَّعَامِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4614.   أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ السَّلَفِ قَالَ كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ إِلَى قَوْمٍ لَا أَدْرِي أَعِنْدَهُمْ أَمْ لَا وَابْنُ أَبْزَى قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: غلے میں بیع سلم کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4614.   حضرت عبد اللہ بن ابو مجالد سے روایت ہے کہ میں حضرت ابن ابی اوفٰی ؓ سے بیع سلف (یا سلم) کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ؓ کے زمانے میں گندم، جو اور کھجور میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیع سلف کیا کرتے تھے جن کے متعلق مجھے علم نہیں ہوتا تھا کہ ان کے پاس (غلہ یا زمین) ہے یا نہیں۔ حضرت ابن ابزٰی ؓ نے بھی ایسے ہی فرمایا۔