قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ السَّلَمُ فِي الزَّبِيبِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4615 .   أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ وَقَالَ مَرَّةً عَبْدُ اللَّهِ وَقَالَ مَرَّةً مُحَمَّدٌ قَالَ تَمَارَى أَبُو بُرْدَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ فِي السَّلَمِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ كُنَّا نُسْلِمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ وَعَلَى عَهْدِ عُمَرَ فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ إِلَى قَوْمٍ مَا نُرَى عِنْدَهُمْ وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: منقٰی میں بیع سلم کرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4615.   حضرت ابن ابی مجالد سے روایت ہے کہ حضرت ابو بردہ اور حضرت عبد اللہ بن شداد کا بیع سلم کی بابت اختلاف ہو گیا۔ انھوں نے مجھے حضرت ابن ابی اوفٰی ؓ کے پاس بھیجا۔ میں نے ان سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ؓ کے زمانے میں گندم، جو، منقٰی اور کھجوروں میں ایسے لوگوں سے بیع سلم کیا کرتے تھے جن کے پاس ہمارے خیال کے مطابق یہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں، پھر میں نے حضرت ابن ابزٰی ؓ سے پوچھا تو انھوں نے بھی ایسا ہی فرمایا۔