قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ اسْتِسْلَافُ الْحَيَوَانِ وَاسْتِقْرَاضُهُ)

حکم : صحیح 

4617. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا فَأَتَاهُ يَتَقَاضَاهُ بَكْرَهُ فَقَالَ لِرَجُلٍ انْطَلِقْ فَابْتَعْ لَهُ بَكْرًا فَأَتَاهُ فَقَالَ مَا أَصَبْتُ إِلَّا بَكْرًا رَبَاعِيًا خِيَارًا فَقَالَ أَعْطِهِ فَإِنَّ خَيْرَ الْمُسْلِمِينَ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً

مترجم:

4617.

حضرت ابو رافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے ایک جوان اونٹ قرض لیا۔ وہ شخص آپ سے اپنے اونٹ کی واپسی کا مطالبہ کرنے آیا۔ آپ نے ایک آدمی سے کہا: ”جاؤ، اس کو ایک جوان اونٹ خرید دو۔“ وہ واپس آ کر کہنے لگا: مجھے تو رباعی اونٹ مل رہا ہے جو اس کے اونٹ سے بہت بہتر ہے۔ آپ نے فرمایا: ”یہی دے دو۔ بہترین مسلمان وہ ہے جو (قرض وغیرہ کی) ادائیگی میں اچھا ہو۔“