موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21676) |
|
اقوام سابقہ (2925) |
|
سیرت (18010) |
|
قرآن (6272) |
|
اخلاق و آداب (9764) |
|
عبادات (51494) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4156) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3633) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) |
|
معاملات (9225) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3431) |
|
جرائم و عقوبات (5046) |
|
جہاد (5356) |
|
علم (9423) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ اسْتِسْلَافُ الْحَيَوَانِ وَاسْتِقْرَاضُهُ)
حکم : صحیح
4619 . أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ هَانِئٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ يَقُولُ بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ أَجَلْ لَا أَقْضِيكَهَا إِلَّا نَجِيبَةً فَقَضَانِي فَأَحْسَنَ قَضَائِي وَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ يَتَقَاضَاهُ سِنَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوهُ سِنًّا فَأَعْطَوْهُ يَوْمَئِذٍ جَمَلًا فَقَالَ هَذَا خَيْرٌ مِنْ سِنِّي فَقَالَ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ قَضَاءً
سنن نسائی:
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: کسی سے حیوان قرض لینا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4619. حضرت عرباض بن ساریہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک جوان اونٹ دیا تھا۔ میں اس کی ادائیگی کے سلسلے میں آپ کے پاس حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: ”ہاں۔ ضرور میں تجھے اس کی جگہ ایک (بہترین) بختی اونٹنی دوں گا۔“ پھر آپ نے مجھے وہ دی اور بہت اچھی دی۔ اسی طرح آپ کے پاس ایک اعرابی اپنا ایک خاص عمر کا اونٹ لینے آیا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو کوئی اونٹ دے دو۔“ لوگوں نے اس کو پوری عمر کا اونٹ دے دیا۔ وہ اعرابی کہنے لگا: یہ تو میرے اونٹ سے بہت بہتر ہے۔ آپ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو ادائیگی میں بہترین ہے۔“