موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ يَدًا بِيَدٍ مُتَفَاضِلًا)
حکم : صحیح
4621 . أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ عَبْدٌ فَبَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْهِجْرَةِ، وَلَا يَشْعُرُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ عَبْدٌ، فَجَاءَ سَيِّدُهُ يُرِيدُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بِعْنِيهِ» فَاشْتَرَاهُ بِعَبْدَيْنِ أَسْوَدَيْنِ، ثُمَّ لَمْ يُبَايِعْ أَحَدًا بَعْدُ حَتَّى يَسْأَلَهُ: «أَعَبْدٌ هُوَ؟»
سنن نسائی:
کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل
باب: حیوان کے بدلے حیوان کی نقد کم و بیش بیع کرنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4621. حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ ایک غلام آیا اور اس نے رسول اللہ ﷺ سے ہجرت پر بیعت کی۔ نبی اکرم ﷺ کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ غلام ہے۔ اتنے میں اس کا مالک اسے لینے آ گیا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”یہ مجھے بیچ دے۔“ آپ نے دو کالے غلام دے کر اسے خرید لیا۔ اس کے بعد آپ نے کسی سے بیعت نہیں لی حتیٰ کہ پوچھ لیتے کہ وہ غلام تو نہیں۔