قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ تَفْسِيرِ ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4625 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَهَى عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ، وَكَانَ بَيْعًا يَتَبَايَعُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ، كَانَ الرَّجُلُ يَبْتَاعُ جَزُورًا إِلَى أَنْ تُنْتِجَ النَّاقَةُ، ثُمَّ تُنْتِجُ الَّتِي فِي بَطْنِهَا»

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: اس بیع کی تفسیر

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4625.   حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حَبَلِ الْحَبَلَةِ (حمل کے حمل) کی بیع سے منع فرمایا اور یہ ایک قسم کی بیع تھی جو جاہلیت والے آپس میں کرتے تھے۔ کوئی آدمی اونٹنی خریدتا کہ اس کی قیمت اس وقت دوں گا جب یہ اونٹنی (مادہ) بچہ جنے اور پھر اس کے پھر اس کے پیٹ والی اونٹنی (بڑی ہو کر) بچہ جنے۔