قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ (بَابُ ذِكْرِ اخْتِلَافِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4894 .   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ قَالَ كَانَتْ مَخْزُومِيَّةٌ تَسْتَعِيرُ مَتَاعًا وَتَجْحَدُهُ فَرُفِعَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُلِّمَ فِيهَا فَقَالَ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا قِيلَ لِسُفْيَانَ مَنْ ذَكَرَهُ قَالَ أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى

سنن نسائی:

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: مخزومی چور عورت والی زہری کی روایت میں لفظی اختلاف

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4894.   حضرت سفیان سے مروی ہے کہ ایک مخزومی عورت لوگوں سے سامان مانگ کرلے جاتی، پھر (واپس کرنے سے) مکر جایا کرتی تھی۔ اسے رسول اللہ ﷺ کی عدالت میں پیش کیا گیا، نیز اس کے بارے میں (معافی کی) سفارش بھی کی گئی۔ آپ نے فرمایا: ”اگر (میری بیٹی) فاطمہ ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔ سفیان سے پوچھا گیا: (یہ روایت) کس نے بیان کی ہے؟ انہوں نے کہا: ایوب بن موسیٰ نے زہری سے انہوں نے عروہ سے انہوں نے عائشہ سے۔ ان شاء اللہ عزوجل