قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ (بَابٌ طَعْمُ الْإِيمَانِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4987.   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ وَطَعْمَهُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَأَنْ يُحِبَّ فِي اللَّهِ وَأَنْ يَبْغُضَ فِي اللَّهِ وَأَنْ تُوقَدَ نَارٌ عَظِيمَةٌ فَيَقَعَ فِيهَا أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا

سنن نسائی:

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: ایمان کا مزہ(کب محسوس ہوتاہے ؟)

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

4987.   حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی پائی جائیں، ایمان اس کو لذیذ معلوم ہوتا ہے۔ (اسےایمان میں مزہ آنے لگتا ہے)۔ اللہ عزوجل اور اس کا رسول ﷺ اسے ہر چیز سے زیادہ پیارے ہوں۔ اس کی محبت اور نارضی خالص اللہ تعالی کے لیے ہو۔ عظیم بھڑکتی آگ میں گر پڑنا اسے اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے سے زیادہ پسند ہو۔“