Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Ad-Dahn (Oil))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5114.
حضرت سماک سے روایت ہے کہ میرے سامنے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبئ اکرم ﷺ کے سفید بالوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے فرمایا: جب آپ سرکو تیل لگا لیتے تھے تو سفید بال نظر نہیں آتے تھے اور جب تیل نہیں لگاتے تھے تو نظر آتے تھے۔
تشریح:
معلوم ہوا کہ سر اور ڈاڑھی کے بالوں کو تیل لگانا مستحب ہے کیونکہ خود رسول اللہ ﷺ اپنے سرمبارک اور ڈاڑھی مبارک کو تیل لگایا کرتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ کی ڈاڑھی مبارک گھنی تھی۔ مزید برآں یہ کہ آپ کے سرمبارک اور ڈاڑھی مبارک کے اگلے حصے میں چند سفید بال تھے جو تیل لگانے کی صورت میں سفید نظر نہ آتے تھے۔ دیکھئے: (صحیح مسلم، الفضائل، باب إثبات خاتم النبوة وصفته، ومحله من جسدہ ﷺ حدیث: ۲۳۴۴)
الحکم التفصیلی:
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط مسلم، وقد أخرجه في "صحيحه " (2344)، والترمذي في " الشمائل " رقم (37- طبع سوريا)، والنسائي في " الزينة " (8/150)، وابن سعد في "الطبقات " (11/433)؛ كلهم عن الطيالسي به.
وتابعه حماد بن سلمة عن سماك به نحوه، والزيادة له.
أخرجه الترمذي (43)، والحا كم (2/607)، وأحمد (5/ 90 و 92 و95
و100 و 103 و104) من طرق عنه. وقال الحاكم:
"صحيح الإسناد". ووافقه الذهبي. وحقه أن يقولا:
"على شرط مسلم ". *
مختصر الشمائل ( 32 )
حضرت سماک سے روایت ہے کہ میرے سامنے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبئ اکرم ﷺ کے سفید بالوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے فرمایا: جب آپ سرکو تیل لگا لیتے تھے تو سفید بال نظر نہیں آتے تھے اور جب تیل نہیں لگاتے تھے تو نظر آتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا کہ سر اور ڈاڑھی کے بالوں کو تیل لگانا مستحب ہے کیونکہ خود رسول اللہ ﷺ اپنے سرمبارک اور ڈاڑھی مبارک کو تیل لگایا کرتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ کی ڈاڑھی مبارک گھنی تھی۔ مزید برآں یہ کہ آپ کے سرمبارک اور ڈاڑھی مبارک کے اگلے حصے میں چند سفید بال تھے جو تیل لگانے کی صورت میں سفید نظر نہ آتے تھے۔ دیکھئے: (صحیح مسلم، الفضائل، باب إثبات خاتم النبوة وصفته، ومحله من جسدہ ﷺ حدیث: ۲۳۴۴)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
سماک کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن سمرہ ؓ سے سنا، ان سے رسول اللہ ﷺ کے بالوں کی سفیدی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: جب آپ اپنے سر میں خوشبو (دہن عود) یا تیل لگاتے تو ان بالوں کی سفیدی نظر نہ آتی اور جب نہ لگاتے تو نظر آتی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Simak said: "I heard Jabir bin Samurah being asked about the gray hairs of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم). He said: 'If he put oil on his head they could not be seen, but if he did not put oil on his head, they could be seen.