باب: عورتوں کےلیے زیورات اور سونے کی نمائش کی کراہت کابیان
)
Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Dislike for Women to Show Their Jewelry and Gold)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5143.
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) کے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تجھے اس سے اچھی چیز نہ بتاؤں کہ تو انہیں اتار دے اور چاندی کے دو کنگن بنا لے، پھر ان کو زعفران کے ساتھ سنہری بنا لے۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائیؒ) نے کہا: یہ (حدیث اس سیاق سے) غیر محفوظ ہے۔ واللہ أعلم
تشریح:
(1) امام نسائیؒ کا اس سیاق کو غیر محفوظ کہنا محل نظر ہے۔ یہ حدیث سندا صحیح ہے، اس لیے اس کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ نہیں بنتی۔ واللہ أعلم. (2) سونا بہت قیمتی چیز ہے۔ اتنی مالیت والی چیز کو صرف زیب و زینت کے لیے رکھ چھوڑنا کوئی اچھی بات نہیں جبکہ اللہ تعالی نے اسے تجارت کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ باقی رہی زینت! تو وہ اس کے رنگ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے، نیز سونے کی زیورات میں نمائش اور فخر کا غالب امکان ہے، لہٰذا باوجود جواز کے پرہیز بہتر ہے، خصوصاً اہل علم وفضل کے لیے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں سونے کی پازیب پہنے دیکھا، تو فرمایا: ”میں تمہیں اس سے بہتر چیز بتاتا ہوں، تم اسے اتار دو اور چاندی کی پازیب بنا لو، پھر انہیں زعفران سے رنگ کر پیلا کر لو، یہ بہتر ہے۔“ ابوعبدالرحمٰن (نسائیؒ) کہتے ہیں: یہ حدیث محفوظ نہیں ہے۔ واللہ أعلم۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Aishah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) saw her wearing two bracelets of gold. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Shall I not tell you of something that is better than this? Why don't you take these off and wear two bracelets of silver, and paint them yellow with saffron, and they will look fine.