تشریح:
مطر نے بایں سند حدیث بیان کی ہے: عَنْ أَبِي شَيْخٍ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ مُعَاوِيَةَ جبکہ یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا ہے تو کہا ہے: حدثني ابو شیخ الهنائی عن أبي حمان: ان معاویة.... تو یحییٰ نے ابو شیخ اور حضرت معاویہ کے درمیان ابوحمان کا و اسطہ بڑھا دیا ہے، نیز یحییٰ بن ابی کثیر کے شاگردوں میں بھی اختلاف ہے۔ علی بن مبارک نے یحییٰ سے بیان کیا ہے تو کہا ہے: حدثني ابو شیخ الهنائی عن أبي حمان: ان معاویة لیکن جب یحییٰ کے شاگرد حرب بن شداد نے اس سے بیان کیا ہے تو کہا ہے:حدثني ابوشیخ عن اخیه حمان : أن معاویة...... اس کی تفصیل اگلی روایات میں آ رہی ہے۔