Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Gold Rings)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5171.
حضرت مالک بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت صعصعہ بن صوحان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: امیر ا لمومنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے آپ کو رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہو۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں کدو کے برتن، مٹکے، جوکے نشیلے نبیذ، سونے کی انگوٹھی، ریشم کے لباس پہننے اور سرخ ریشمی گدیلے کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔ ابوعبدالرحمن (امام نسائیؒ) نےکہا کہ مروان اور عبدالواحد کی حدیث، اسرائیل کی حدیث سے زیادہ درست اور صحیح ہے۔
تشریح:
یعنی مروان بن معاویہ کی بیان کردہ حدیث (۵۱۷۳) اور عبدالواحد کی بیان کردہ حدیث (۵۱۷۴)، اسرائیل کی بیان کردہ حدیث (۵۱۷۲) سے ارجح ہے۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:
یعنی مروان بن معاویہ کی بیان کردہ حدیث (۵۱۷۳) اور عبدالواحد کی بیان کردہ حدیث (۵۱۷۴)، اسرائیل کی بیان کردہ حدیث (۵۱۷۲) سے ارجح ہے۔ واللہ أعلم
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی ؓ سے کہا کہ امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہﷺ نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: مروان اور عبدالواحد کی روایت (نمبر ۵۱۷۳ و ۵۱۷۴) اسرائیل کی روایت (نمبر ۵۱۷۲) سے زیادہ قرین صواب ہے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Sa'sa'ah bin Suwhan said to 'Ali: "O Commander of the Believers! Forbid us from that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade you from." He said: "He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Ji'ah, and from gold circles (rings), and from wearing silk, and from red Al-Mitharah.