قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابٌ مِقْدَارُ مَا يَجْعَلُ فِي الْخَاتَمِ مِنْ الْفِضَّةِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

5195 .   أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ مِنْ أَهْلِ مَرْوَ أَبُو طَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ مَا لِي أَرَى عَلَيْكَ حِلْيَةَ أَهْلِ النَّارِ فَطَرَحَهُ ثُمَّ جَاءَهُ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَهٍ فَقَالَ مَا لِي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ الْأَصْنَامِ فَطَرَحَهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ أَتَّخِذُهُ قَالَ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّهُ مِثْقَالًا

سنن نسائی:

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: چاندی کی انگوٹھی کس مقدار کی ہونی چاہیے؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5195.   حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبئ اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تجھ پر جہنمیوں کا زیور دیکھتا ہوں؟ اس نے اسے اتار پھینکا۔ پھر وہ آپ کے پاس آیا تو اس نے پیتل کی انگوٹھی ڈالی ہوئی تھی۔ آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تجھ سے بتوں کی بو پاتا ہوں؟ اس نے اسے بھی اتار پھینکا (اور) کہا: اے اللہ کے رسول! میں کس چیز کی انگوٹھی بنواؤں؟ آپ نے فرمایا: چاندی سے اور اسے بھی ایک مثقال سے کم رکھنا۔