Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Description of the Ring of the Prophet [SAW])
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5197.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے پاس چاندی کی انگوٹھی تھی جسے آپ اپنے دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے۔ اس کا نگینہ حبشہ کا بنا ہوا تھا اور آپ نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔
تشریح:
(1) ”دائیں ہاتھ میں“ کیونکہ زینت کے لیے دایاں ہاتھ مناسب ہے۔ بایاں ہاتھ تو استنجا وغیرہ کےلیے استعمال ہوتا ہے۔ بعض روایات میں بائیں کا بھی ذکر ہے بائیں میں انگوٹھی پہننے کی روایات بھی صحیح ہیں، لہٰذا دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہننا جائز ہے مگر ترجیح دائیں کو ہے کیونکہ یہ اکثر روایات میں ہے۔ (2) ”ہتھیلی کی جانب“ کیونکہ آپ نے اسے زینت کے لیے نہیں پہنا تھا بلکہ مہر لگانے کےلیے پہنا تھا۔ ویسے کوئی حرج نہیں اگر نگینہ ہاتھ کی پشت کی طرف بھی کر لیا جائے کیونکہ منع کی کوئی دلیل نہیں۔ (3) مذکورہ احادیث صحیحہ سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ مردوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے خود چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور پہنی۔ آپ کے صحابہ نے بھی نبی ﷺ کے اس طریقے کو اپنایا اور ائمہ دین نے بھی اس پر عمل کیا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی چاندی کی ایک انگوٹھی تھی، اسے آپ دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے، اس کا نگینہ حبشی تھا۔ آپ نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) had a ring of silver which he wore on his right hand. It had an Ethiopian stone (Fass), and he used to wear the stone (Fass) next to his palm.