قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی صلی اللہ علیہ وسلم

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابٌ صِفَةُ خَاتَمِ النَّبِيِّﷺ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5202.   أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو الْجَوْزَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ حَتَّى مَضَى شَطْرُ اللَّيْلِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بِنَا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ خَاتَمِهِ فِي يَدِهِ مِنْ فِضَّةٍ

سنن نسائی:

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: نبی اکرم ﷺ کی انگوٹھی کیسی تھی؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5202.   حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک بار عشاء کی نماز میں تاخیر فرما دی حتیٰ کہ تقریباً نصف رات گزر گئی۔ پھرآپ تشریف لائے اور ہمیں نماز پڑھائی۔ مجھے اب بھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں (عالم تصور میں) آپ کے دست مبارک میں آپ کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔