قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی صلی اللہ علیہ وسلم

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ لُبْسِ خَاتَمٍ صُفْرٍ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5208.   أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا وَنَقَشَ عَلَيْهِ نَقْشًا قَالَ إِنَّا قَدْ اتَّخَذْنَا خَاتَمًا وَنَقَشْنَا فِيهِ نَقْشًا فَلَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِهِ ثُمَّ قَالَ أَنَسٌ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِهِ فِي يَدِهِ

سنن نسائی:

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل 

  (

باب: پیتل کی انگوٹھی پہننا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5208.   حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس پر (محمد رسول اللہ) نقش کروایا۔ پھر آپ نے فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر نقش کروایا ہے۔ کوئی شخص اس نقش کی طرح نقش نہ کروائے۔ حضرت انس نے فرمایا: مجھے (عالم تصور میں) یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں اب بھی آپ کے دست مبارک میں انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔