Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Small Bells)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5221.
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ ؓ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں گھنگرو یا گھنٹی ہ ۔ اورفرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں جاتے جس میں گھنٹی ہو۔“
تشریح:
(1) گھنگرو جانوروں، پروندوں حتیٰ کہ بچوں کے گلے میں ڈالے جاتے ہیں۔ اسی طرح جانوروں، پرندوں اوربچوں کے پاؤں میں بھی باندھے جاتے ہیں جب کہ بڑے جانوروں کی گردنوں میں بھی گھنٹی ڈالی جاتی ہے۔ ویسے بھی سکولوں اورگرجوں میں گھنٹیاں بجائی جاتی ہین۔ نبی اکرم ﷺ نے گھنٹی کو شیطانی آواز فرمایا لہٰذا کہیں ضرورت اور مجبوری ہو تو اس کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ بلاوجہ جائز نہیں ہے۔ (2) فرشتوں سے مراد رحمت کے فرشتے ہیں ورنہ محافظ فرشتے اور کاتبین فرشتے تو ہر وقت ساتھ رہتے ہیں۔ گویا گھنٹی والی جگہ فرشتوں کی بجائے شیطان ہوتا ہے، اس لیے وہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت نہیں ہوتی۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے، جس میں گھنگھرو یا گھنٹہ ہو، اور نہ فرشتے ایسے قافلوں کے ساتھ چلتے ہیں جن کے ساتھ گھنٹی ہو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Salim, from his father,: Who attributed it to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم): "The angels do not accompany groups of people who have small bells with them.