قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ حَلْقِ رُءُوسِ الصِّبْيَانِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5227.   أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَنْبَأَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي يَعْقُوبَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ أَمْهَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَ جَعْفَرٍ ثَلَاثَةً أَنْ يَأْتِيَهُمْ ثُمَّ أَتَاهُمْ فَقَالَ لَا تَبْكُوا عَلَى أَخِي بَعْدَ الْيَوْمِ ثُمَّ قَالَ ادْعُوا إِلَيَّ بَنِي أَخِي فَجِيءَ بِنَا كَأَنَّا أَفْرُخٌ فَقَالَ ادْعُوا إِلَيَّ الْحَلَّاقَ فَأَمَرَ بِحَلْقِ رُءُوسِنَا مُخْتَصَرٌ

سنن نسائی:

کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بچوں کےسر منڈوانا ( جائز ہے )

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5227.   حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے (حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کی شہادت کےموقع پر) تین دن تک تو حضرت جعفر کی اولاد کو کچھ نہ کہا بلکہ تشریف بھی نہ لائے۔ پھر ان کے پاس تشریف لائے تو فرمایا: ”تم آج کے بعد میرے بھائی پر نہ رونا۔“ پھر فرمایا: ”میرے بھتیجوں کومیرے پاس لاؤ۔“ ہمیں آپ کے پاس لایا گیا تو ہم چوزں کی طرح (چھوٹے چھوٹے) تھے۔ فرمایا: ”حجام کومیرے پاس بلاؤ۔“ پھر آپ نے اسے ہمارے سرمونڈنے کا حکم دیا۔ یہ روایت مختصر ہے۔