قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ مَوْضِعِ الْخَاتَمِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5282.   أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا فَقَالَ إِنَّا قَدْ اتَّخَذْنَا خَاتَمًا وَنَقَشْنَا عَلَيْهِ نَقْشًا فَلَا يَنْقُشْ عَلَيْهِ أَحَدٌ وَإِنِّي لَأَرَى بَرِيقَهُ فِي خِنْصَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سنن نسائی:

کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: انگوٹھی کی جگہ ( کس انگلی میں ہے ؟)

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5282.   حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا: ”ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اورہم نے اس پر ایک عبارت کندہ کروائی ہے۔ کوئی شخص اس کے مطابق عبارت کندہ نہ کروائے۔“ اللہ کی قسم! میں (عالم تصورمیں اب بھی) اس انگوٹھی کی چمک رسول اللہ ﷺ کی چھنگلی میں دیکھ رہا ہوں۔