Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Where the Ring is to be Worn)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5286.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ نبی ﷺ نے مجھے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی ڈالنے سے منع فرمایا۔
تشریح:
”انگشت شہادت“ عربی میں سبابہ استعمال فرمایا گیا ہے۔ اس کے لفظی معنیٰ ہیں گالی دینے والی انگلی۔ جاہلیت میں لوگ گالی دیتے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے تھے اس لیے وہ اس کوسبابہ کہتے ہیں۔ مسلمان نمازمیں تشہد کے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے ہیں اس لیے ہم اسے شہادت والی انگلی کہتے ہیں۔ گالی دینا شریعت میں ویسے بھی منع ہے چہ جائیکہ کوئی انگلی سبابہ ہو۔ حدیث میں یہ لفظ عرف عام کے طور پر آگیا ہے۔ مختصر بھی ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5300
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5301
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5288
تمہید کتاب
مجتبیٰ ، سنن کبری ہی سے مختصر ہے ، اس لیے مجتبی کی اکثر روایات سنن کبری میں آتی ہین ۔ كتاب الزينة (سنن كبرى) میں آئندہ روایات میں سےگزر چکی ہیں ۔ بہت سی روایات نئی بھی ہیں ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ نبی ﷺ نے مجھے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی ڈالنے سے منع فرمایا۔
حدیث حاشیہ:
”انگشت شہادت“ عربی میں سبابہ استعمال فرمایا گیا ہے۔ اس کے لفظی معنیٰ ہیں گالی دینے والی انگلی۔ جاہلیت میں لوگ گالی دیتے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے تھے اس لیے وہ اس کوسبابہ کہتے ہیں۔ مسلمان نمازمیں تشہد کے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے ہیں اس لیے ہم اسے شہادت والی انگلی کہتے ہیں۔ گالی دینا شریعت میں ویسے بھی منع ہے چہ جائیکہ کوئی انگلی سبابہ ہو۔ حدیث میں یہ لفظ عرف عام کے طور پر آگیا ہے۔ مختصر بھی ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
علی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے مجھے شہادت اور بیچ کی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : یہ نہی تنزیہی ہے، یعنی خلافِ اولیٰ ہے، بہتر یہ ہے کہ ان انگلیوں میں نہ پہنا جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Abu Burdah said: "I heard 'Ali say: 'The Prophet of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me to wear a ring on the forefinger and middle finger.