قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ مَوْضِعِ الْفَصِّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5288.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَتَّمُ بِخَاتَمٍ مِنْ ذَهَبٍ ثُمَّ طَرَحَهُ وَلَبِسَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنُقِشَ عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَنْقُشَ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا وَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّهِ

سنن نسائی:

کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نگینے کی جگہ

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5288.   حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ (پہلے) سونے کی انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور چاندی پہننے لگے۔ اور آپ نے اس پر ”محمد رسول اللہ“ کندہ کروایا پھر آپ نے فرمایا: ”کسی کے لیے مناسب نہیں کہ میری اس انگوٹھی کے نقش کے مطابق (اپنی انگوٹھی پر) نقش بنوائے۔“ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔