قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ طَرْحِ الْخَاتَمِ وَتَرْكُ لُبْسِهِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5290.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ يَلْبَسُهُ فَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ وَقَالَ إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَى بِهِ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ

سنن نسائی:

کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: انگوٹھی اتار پھینکنا اور اسے دوبارہ نہ پہننا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5290.   حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی ۔ آپ اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے۔ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔ لوگوں نے بھی (سونے کی) انگوٹھیاں بنوا لیں پھر ایک دن آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے تو اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ”میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اندرونی جانب رکھتا تھا۔“ پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔“ لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں۔