Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Wearing Hullahs)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5314.
حضرت براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو سرخ حلہ پہننے ہوئے دیکھا۔ آپ نے بالوں کو کنگھی کر رکھی تھی۔ میں نے کوئی شخص آپ سے بڑھ کر خوب صورت نہیں دیکھا نہ آپ سے پہلے نہ آپ کے بعد۔
تشریح:
حلہ دو چادروں کے جوڑے کو کہتے ہیں۔ ایک تہبند دوسری اوپر والی چادر۔ عرب میں یہ بہترین لباس سمجھا جاتا تھا۔ اگر حلہ ریشمی نہ ہو تو پہننا جائز ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5328
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5329
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5316
تمہید کتاب
مجتبیٰ ، سنن کبری ہی سے مختصر ہے ، اس لیے مجتبی کی اکثر روایات سنن کبری میں آتی ہین ۔ كتاب الزينة (سنن كبرى) میں آئندہ روایات میں سےگزر چکی ہیں ۔ بہت سی روایات نئی بھی ہیں ۔
حضرت براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو سرخ حلہ پہننے ہوئے دیکھا۔ آپ نے بالوں کو کنگھی کر رکھی تھی۔ میں نے کوئی شخص آپ سے بڑھ کر خوب صورت نہیں دیکھا نہ آپ سے پہلے نہ آپ کے بعد۔
حدیث حاشیہ:
حلہ دو چادروں کے جوڑے کو کہتے ہیں۔ ایک تہبند دوسری اوپر والی چادر۔ عرب میں یہ بہترین لباس سمجھا جاتا تھا۔ اگر حلہ ریشمی نہ ہو تو پہننا جائز ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
براء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا، آپ لال جوڑا ۱؎ پہنے ہوئے اور کنگھی کیے ہوئے تھے، میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا، نہ آپ سے پہلے، نہ آپ کے بعد۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : متعدد صحیح احادیث میں یہ بات صراحت کے ساتھ آئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے لیے لال رنگ کو ناپسند فرمایا ہے، (دیکھئیے حدیث نمبر ۵۳۱۸، اور بعد کی حدیثیں) آپ کی مذکورہ چادر میں تھوڑی سی لال رنگ کی ملاوٹ تھی، یا لال رنگ سے آپ نے اس کے بعد منع فرمایا تھا۔ (لال رنگ کے جواز اور عدم جواز کے بارے میں تفصیلی بحث کے لیے دیکھئیے فتح الباری میں اس حدیث کی شرح، کتاب اللباس، باب الثوب الأحمر)۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Al-Bara' said: "I saw the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) wearing a red Hullah, with his hair combed, and I have never seen anyone before or since, who was more handsome than he.