Sunan-nasai:
The Book of Adornment
(Chapter: Wearing Burdahs (Cloaks))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5320.
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ سے (کفارکی طرف سے پہنچنےوالی تکالیف کی) شکایت کی۔ آپ نے اس وقت کعبے کے سائے میں ایک سیاہ دھاری دار چادر کو تکیہ بنا کر لیٹے ہوئے تھے۔ ہم نے کہا: آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت طلب نہیں فرماتے؟ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں فرماتے۔
تشریح:
(1) ترجمتہ الباب کےساتھ حدیث کی مناسبت اس طرح بنتی ہے کہ ایسی دھاری دار چادر کو بطور تکیہ استعمال کیا ۔ اس سےمعلوم ہوتا ہے جو چادر بطور تکیہ استعمال ہو سکتی ہے وہ پہنی بھی جاسکتی ہے۔ (2) یہ حدیث مبارکہ اس چیز پر واضح طور پر دلالت کرتی ہے کہ دعوت الی اللہ اور تبلیغ دین میں بے پناہ مشکلات اور آزمائشیں آ سکتی ہیں لہٰذا ایسی صورت حال درپیش ہو توصبر کا دامن کسی بھی صورت میں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اللہ کی راہ میں مقدر بننے والی مشکلات پر صبر کرنے والوں کو عزت و نصرت او رمحبت الہٰی کی بشارت مبارک ہو۔ (3) رویت طویل ہے ۔ مصنف رحمہ اللہ نے متعلقہ حصے کا ذکر فرما دیا۔ (4) ”سیاہ دھاری دار چادر“ یہ ترجمہ ہے عربی لفظ بردۃ کا۔یہ چادریں ایسی ہوتی تھیں۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين. وقد أخرجاه وابن حبان
(198) ) .
إسناده: حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي عن مالك عن ابن شهاب عن
عروة عن عائشة.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين؛ وقد أخرجاه.
والحديث في "الموطأ" (1/66) ... بهذا السند.
ومن طريقه: أخرجه مسلم (1/175) ، وكذا النسائي (1/47) ، والبيهقي
(1/194) .
ورواه البخاري (1/289) ، والطيالسي (رقم 1438) من طريق ابن أبي ذئب
عن الزهري... نحوه.
وأخرجه البيهقي (1/193) عن الطيالسي.
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5334
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5335
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5322
تمہید کتاب
مجتبیٰ ، سنن کبری ہی سے مختصر ہے ، اس لیے مجتبی کی اکثر روایات سنن کبری میں آتی ہین ۔ كتاب الزينة (سنن كبرى) میں آئندہ روایات میں سےگزر چکی ہیں ۔ بہت سی روایات نئی بھی ہیں ۔
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ سے (کفارکی طرف سے پہنچنےوالی تکالیف کی) شکایت کی۔ آپ نے اس وقت کعبے کے سائے میں ایک سیاہ دھاری دار چادر کو تکیہ بنا کر لیٹے ہوئے تھے۔ ہم نے کہا: آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت طلب نہیں فرماتے؟ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں فرماتے۔
حدیث حاشیہ:
(1) ترجمتہ الباب کےساتھ حدیث کی مناسبت اس طرح بنتی ہے کہ ایسی دھاری دار چادر کو بطور تکیہ استعمال کیا ۔ اس سےمعلوم ہوتا ہے جو چادر بطور تکیہ استعمال ہو سکتی ہے وہ پہنی بھی جاسکتی ہے۔ (2) یہ حدیث مبارکہ اس چیز پر واضح طور پر دلالت کرتی ہے کہ دعوت الی اللہ اور تبلیغ دین میں بے پناہ مشکلات اور آزمائشیں آ سکتی ہیں لہٰذا ایسی صورت حال درپیش ہو توصبر کا دامن کسی بھی صورت میں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اللہ کی راہ میں مقدر بننے والی مشکلات پر صبر کرنے والوں کو عزت و نصرت او رمحبت الہٰی کی بشارت مبارک ہو۔ (3) رویت طویل ہے ۔ مصنف رحمہ اللہ نے متعلقہ حصے کا ذکر فرما دیا۔ (4) ”سیاہ دھاری دار چادر“ یہ ترجمہ ہے عربی لفظ بردۃ کا۔یہ چادریں ایسی ہوتی تھیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
خباب بن ارت ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے ( کفار و مشرکین کی ایذا رسانی کی) شکایت کی، اس وقت آپ چادر کا تکیہ لگائے ۱؎ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے کہا: کیا آپ ہمارے لیے مدد طلب نہیں کریں گے؟ کیا آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے دعائیں نہیں کریں گے۔؟
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اسی جملے میں باب سے مطابقت ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Khabbab bin Al-Aratt said: "We complained to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) when he was reclining on his rolled-up Burdah in the shade of the Ka'bah. We said: 'Will you not pray for victory for us, will you not pray to Allah for us?