موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابٌ التَّصَاوِيرُ)
حکم : صحیح
5350 . أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي بُكَيْرٌ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَكَى زَيْدٌ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا عَلَى بَابِهِ سِتْرٌ فِيهِ صُورَةٌ قُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنْ الصُّورَةِ يَوْمَ الْأَوَّلِ قَالَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْهُ يَقُولُ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ
سنن نسائی:
کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل
باب: تصویروں کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5350. حضرت زید بن خالد کا بیان ہے کہ حضرت ابو طلحہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو۔ (راویٔ حدیث) بسر نے کہا: پھر حضرت زید بیمار پڑ گئے۔ ہم ان کی بیمارپرسی کو گئے تو ان کے دروازے پر ایک با تصویر پردہ لٹک رہا تھا۔ میں نے (اپنے ساتھی) عبيد اللہ خولانی سے کہا: کیا ہمیں حضرت زید نے اس سے پہلے تصویر کے بارے میں حدیث نہیں بتائی تھی؟ عبید اللہ نے کہا: آپ نے ان کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا؟ مگر کپڑے میں منقش تصویر جائز ہے؟