قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی صلی اللہ علیہ وسلم

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَنْطَاعِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5371.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْوَزِيرِ أَبُو مُطَرِّفٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اضْطَجَعَ عَلَى نَطْعٍ فَعَرِقَ فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى عَرَقِهِ فَنَشَّفَتْهُ فَجَعَلَتْهُ فِي قَارُورَةٍ فَرَآهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا هَذَا الَّذِي تَصْنَعِينَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ قَالَتْ أَجْعَلُ عَرَقَكَ فِي طِيبِي فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سنن نسائی:

کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: چمڑے کے بچھونے کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5371.   حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیٔ اکرم ﷺ (ایک دفعہ ہمارے گھر میں) چمڑے کے بچھونے پر استراحت فرما ہوئے۔ آپ کو پسینہ آگیا۔ (میری والدہ) حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا اٹھیں اور آپ کے بابرکت پسینے کو اکٹھا کرکے ایک شیشی میں ڈال لیا۔ نبیٔ اکرم ﷺ نے ان کو (ایسے کرتے ہوئے) دیکھا تو فرمایا: ”ام سلیم! کیا کرتی ہے؟“ انہوں نے کہا: میں آپ کا پسینہ اپنی خوشبو میں ڈال لوں گی۔ آپ مسکرانے لگے۔