باب: (راویوں کا ) اس حدیث میں ابو اسحاق پر اختلاف کر ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of the Etiquette of Judges
(Chapter: Mentioning the Different Reports from Yahya Ibn Abi Ishaq)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5393.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبیٔ اکرم ﷺ سے سوال کیا کہ میرے باپ پر حج اس حال میں فرض ہوا ہے کہ وہ انتہائی بوڑھے ہیں۔ سواری پر نہیں بیٹھ سکتے۔ اگر میں انہیں پالان پر باندھ دوں تو مجھے خطرہ ہے، وہ مر جائیں گے تو کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ آپ نے فرمایا: ”تو بتا اگر اس کے ذمے قرض ہوتا اور تو ادا کر دیتا تو کیا اسے کفایت ہو جاتا؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”تو اپنے باپ کی طرف سے حج کر۔“

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: میرے والد پر حج فرض ہو گیا ہے، اور وہ اس قدر بوڑھے ہو گئے ہیں کہ سواری پر بیٹھ نہیں سکتے، اور اگر انہیں باندھ دوں تو خطرہ ہے کہ وہ اس سے مر نہ جائیں، کیا میں ان کی طرف سے حج ادا کر لوں؟ آپ نے فرمایا: اگر ان پر کچھ قرض ہوتا اور تم اسے ادا کرتے تو کیا وہ کافی ہوتا؟ اس نے کہا: ہاں، آپ نے فرمایا: ”تو تم اپنے باپ کی طرف سے حج کر لو۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from 'Abdullah bin 'Abbas that: A man asked the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم): "The (command to perform) Hajj has come while my father is an old man and cannot sit firmly in the saddle, and if I tie him, I fear that he may die. Can I perform Hajj on his behalf?" He said: "Do you think that if he owed a debt you would pay it off for him?" He said: "Yes." He said: "Then perform Hajj on behalf of your father.
حدیث حاشیہ:
الحكم على الحديث
اسم العالم
الحكم
١. فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
شاذ مضطرب ، و المحفوظ : أن السائل امرأة ، و المسؤول عنه أبوها كما في الباب السابق