باب: (راویوں کا ) اس حدیث میں ابو اسحاق پر اختلاف کر ذکر
)
Sunan-nasai:
The Book of the Etiquette of Judges
(Chapter: Mentioning the Different Reports from Yahya Ibn Abi Ishaq)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5396.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبیٔ اکرم ﷺ کے پاس آکر کہا: میرا باپ بہت بوڑھا ہے۔ کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔ تو بتا اگر اس کے ذمے قرض ہوتا اور تو ادا کر دیتا اسے کفایت نہ کرتا؟“
تشریح:
اس باب کی پہلی چار روایات میں سائل عورت ہے اورآخری چار روایات میں سائل مرد ہے جب کہ واقعہ ایک ہی ہے۔ اسی طرح عام روایات میں سوال والد کے بارے میں کیا گیا ہے جبکہ روایت ۵۳۹۶ میں سوال والدہ کے بارے میں کیا گیا ہے۔ تطبیق یوں ہے کہ سائل آدمی تھا۔ اس کے ساتھ اس کی نوجوان بیٹی بھی تھی۔ پہلے بیٹی نے سوال کیا، پھراس شخص نے بھی کیا۔ سوال اس آدمی کے والد اور والدہ کے بارے میں تھا۔ لڑکی چونکہ اپنے باپ کی طرف سے سوال پوچھ رہی تھی، لہٰذا اس نے الفاظ اپنے والد والے ہی استعمال کیے۔ جبکہ جس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا تھا، وہ اس لڑکی کا دادا تھا۔ ویسے بھی دادا کو باپ بھی کہا جا سکتا ہے۔ اور یہ استعمال میں عام ہے۔ اس آدمی کے والدین دونوں بوڑھے تھے، لہٰذا سوال دونوں کے بارے میں کیا گیا۔ مسند ابو یعلی(حدیث: ۶۷۳۱، بہ تحقیق حسین سلیم اسد) کی ایک روایت سے مذکورہ تطبیق کا اشارہ ملتا ہے کہ سائل مرد اور اس کی نوجوان بیٹی دونوں تھے۔ واللہ أعلم۔ بعض علماء محققین ترجیح کی طرف مائل ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جو روایات امام زہری کے واسطے سے مروی ہیں ان سب میں عورت ہی کا ذکر ہے۔ اور یہ بخاری و مسلم کی روایات ہیں، اس لیے انہیں ترجیح حاصل ہے۔ مقصد یہ ہے کہ سائلہ عورت ہی تھی، مرد نہ تھا، مرد کے ذکر والی روایت مرجوح ہیں۔ مزید دیکھیے: (تعلیقات سلفیة، طبع جدید: ۴۵۸/۵)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا: میرے والد کافی بوڑھے ہیں، کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، تمہارا کیا خیال ہے اگر ان پر قرض ہوتا اور تم اسے ادا کرتے تو کافی ہوتا یا نہیں۔؟“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn 'Abbas that: A man came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: "My father is an old man, can I perform Hajj on his behalf? He said: "Yes. Don't you think that if he owed a debt and you paid it off, that would suffice him?