تشریح:
”مسیح دجال“ مسیح دراصل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا لقب ہے مگر چونکہ یہ شخص ابتدا میں مسیح ہونے کا دعویٰ کرے گا اور یہودی اسے مسیح مانے گے‘ اس لیے اسے یوں کہا گیا لیکن اس سے وہ مسیح نہ بن جائے گا جس طرح کسی کو جھوٹا نبی کہنے سے اس کی نبوت کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ ”مسیح دحال“ کے معنیٰ ہیں فراڈ کرنے والا اور دھوکہ باز مسیح‘ یعنی جھوٹا مسیح ۔ دجال اس شخص کا نام نہیں‘ وصف ہے۔ (دیکھیےحدیث:۵۴۵۳) تعجب کی بات ہے یہودیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تو مسیح نہ مانا‘اس دغا باز کو مسیح مانیں گے۔ فلعنة اللہ علیھم