موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ)
حکم : صحیح
5496 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ يُعَلِّمُنَا خَمْسًا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِنَّ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ
سنن نسائی:
کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان
باب: ذلیل ترین عمر سے بچاؤ کی دعا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5496. حضرت مصعب بن سعد اپںے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہمیں وہ پانچ کلمات سکھایا کرتےتھے جنھیں پڑھ کررسول اللہ ﷺ دعا فرمایا کرتے تھے:اے اللہ میں بخل سے تیری پناہ میں آتا ہوں میں بزدلی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں اوراس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ مجھے ذلیل ترین عمر میں لے جایا جائے نیز میں عذاب قبر سے تیری پناہ کا طالب ہوں۔“