قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَمَاتِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5512.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ هَذَا الدُّعَاءَ كَمَا يُعَلِّمُ السُّورَةَ مِنْ الْقُرْآنِ قُولُوا اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ

سنن نسائی:

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: موت کےفتنے سے بچاؤکی دعا کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5512.   حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کویہ دعا یوں سکھاتے جیسے قرآن مجید کی سورت یاد کرواتے تھے۔ (فرماتے:) ”کہو:اےاللہ! ہم جہنم کےعذاب سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔ میں قبر کےعذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ میں مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں اور میں زندگی اورموت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“