تشریح:
(1) حدیث: ۵۵۷۱ کےآخر میں امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ یہ خطا ہے یعنی سلیمان کے والد کا نام یسار درست نہیں۔ یہاں سند میں سلیمان کے والد کا نام سنان ذکرہوا امام صاحب رحمۃ اللہ اسے درست قرار دیتے ہیں۔
(2) ابوالقاسم رسول اللہ ﷺ کی کنیت مبارکہ تھی۔ یا تو آپ کے بڑے بڑے بیٹے کی نسبت سے یا آپ کےقاسم ہونے کی وجہ سے کہ آپ علم وحکمت تقسیم فرماتےتھے اوراللہ کےحکم سے غنیمت کا مال بھی۔
(3) جبریل ومیکائیل اوراسرافیل اللہ تعالی کےعظیم المرتبت فرشتے ہیں۔ جو اعلیٰ مرتبے کے ساتھ ساتھ عظیم قوتوں کےمالک ہیں۔ فرشتوں کےسردار ہیں۔ دعا میں ان فرشتوں کے نام ذکر کرنے سے ان کی عظمت کا بیان مقصود ہے مگر یہ فرشتے اللہ تعالی کےحکم کے پابند ہیں۔ اوراس کے بندے ہیں ......علیہم السلام ......