موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنَ التَّرَدِّي وَالْهَدْمِ)
حکم : صحیح
5534 . أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَلَبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي فِرَاشِي فَلَمْ أُصِبْهُ فَضَرَبْتُ بِيَدِي عَلَى رَأْسِ الْفِرَاشِ فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَى أَخْمَصِ قَدَمَيْهِ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ
سنن نسائی:
کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان
باب: نیچے گر جانے اوردب کرمرجانے سے پناہ کی دعا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5534. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ایک رات میں نے رسول اللہ ﷺ کواپنے بستر پرتلاش کیا لیکن آپ مجھے نہ ملے۔ میں نے اپنا ہاتھ بستر کےسرہانے کی جانب مارا تو میرا ہاتھ آپ کےمبارک پاؤں کےتلووں پرلگا۔ آپ سجدے کی حالت میں تھے اورفرما رہے تھے: ”(اے اللہ!) میں تیری سزا سے بچنے کے لیے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں۔ تیری ناراضی سے بچنے کےلیے تیری رضا مندی کی پناہ حاصل کرتا ہوں۔ اورتجھ سے (تیرے عذاب سے بچنے کےلیے) تیری پناہ لیتا ہوں۔“