قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ ضِيقِ الْمَقَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5535 .   أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ صَالِحٍ حَدَّثَهُ وَحَدَّثَنِي أَزْهَرُ بْنُ سَعِيدٍ يُقَالُ لَهُ الْحَرَازِيُّ شَامِيٌّ عَزِيز الْحَدِيث عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ بِمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ قِيَامَ اللَّيْلِ قَالَتْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ كَانَ يُكَبِّرُ عَشْرًا وَيُسَبِّحُ عَشْرًا وَيَسْتَغْفِرُ عَشْرًا وَيَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَيَتَعَوَّذُ مِنْ ضِيقِ الْمَقَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

سنن نسائی:

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: قیامت کے دن تنگی مقام سے بچاؤ کی دعا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5535.   حضرت عاصم بن حمید سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے پو چھا: رسول اللہ ﷺ رات کی نماز کس دعا سے شروع فرماتے تھے؟ انھوں نے کہا: تو نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے کہ کسی اورنے وہ چیز نہیں پوچھی۔ آپ دس دفعہ اللہ اکبر کہتے دس دفعہ سبحان اللہ کہتے دس دفعہ استغفر اللہ کہتے۔ پھر فرماتے: اے اللہ! مجھے معاف فرما۔ مجھے ہدایت دے۔ مجھے رزق عطا فرما۔ مجھے عافیت عطا فرما۔“ پھر آپ قیامت کے دن مقام کی تنگی سے اللہ تعالی کی پناہ طلب فرماتے۔