قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ ذِكْرُ الشَّرَابِ الَّذِي أُهَرِيقَ بِتَحْرِيمِ الْخَمْرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5542 .   أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ أَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ وَأَبَا دُجَانَةَ فِي رَهْطٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ فَقَالَ حَدَثَ خَبْرٌ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فَكَفَأْنَا قَالَ وَمَا هِيَ يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْفَضِيخُ خَلِيطُ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ قَالَ وَقَالَ أَنَسٌ لَقَدْ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ وَإِنَّ عَامَّةَ خُمُورِهِمْ يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخُ

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: وہ شراب جو حرمت کے حکم کے وقت بہائی گئى

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5542.   حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں، ابوطلحہ ابی بن کعب، ابو دجانہ اور کچھ دوسرے انصاری لوگوں کو گدر کھجور کی شراب پلا رہا تھا کہ ہمارے پاس ایک آیا اور اس نے کہا: ایک نیا حکم جاری ہوا ہے کہ شراب کی حرمت کا حکم اتر آیا ہے۔ ہم نے شراب اندیل دی، حالانکہ وہ اس دن کچی کھجوروں اور خشک کھجوروں کوملا کر تیار کی گئی تھی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شراب حرام کی گئی تو لوگوں کی عام شراب کھجوروں سے تیار کردہ تھی۔