باب: دو چیزوں ،گدر اور خشک کھجور کو ملا کر بنائے گئے نبیذ کی ممانعت کا بیان
)
Sunan-nasai:
The Book of Drinks
(Chapter: Clear Prohibition of Drinking Nabidh Made of Two Things Mixed Together, Relies Upon the C)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5547.
نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے گدر اور خشک کھجور کی مشترکہ نبیذ اور منقیٰ اور کھجور کی مشترکہ نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
تشریح:
(1) کسی پھل کو پانی میں ڈال دیا جاتا ہے، پھر جب و ہ نرم ہوجاتا ہے تو پھل کو ہاتھوں سے پانی میں مسل دیا جاتا ہے، اور پھر کسی کپڑے سے وہ پانی نچوڑ لیا جاتا ہے تاکہ پھل پھوک الگ ہو جائے اور پھر وہ پھل کے اثر والا پانی پی لیا جاتا ہے۔ اسے نبیذ کہتے ہیں۔ یہ ذائقہ دار اور مقوی ہوتی ہے۔ اسے پینے میں کوئی حرج نہیں مگر اسے زیادہ دیر نہ رکھا جائے ورنہ اس میں نشہ پیدا ہو جا تا ہے۔ اگر وہ نشہ آور ہو جائے تو پھر شراب کی طرح حرام ہے۔ اگر نبیذ دو قسم کے پھلوں سے بنائی جائے، یعنی دونوں پھلوں کے پانی میں ڈالا جائے تو اس میں جلدی نشہ پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیمیائی عمل زیادہ تیزی سے شروع ہو جاتا ہے، اس لیے دو چیزوں کی نبیذ سے مطلقا روک دیا گیا ہے۔ اگرچہ نشہ پیدا نہ ہونے کی صورت میں اس کا استعمال درست ہے مگر عام لوگ نشے کے معاملے میں زیادہ حساس نہیں ہوتے۔ ممکمن ہے انہیں نشے کا پتا نہ چلے، اس لیے مطلقا روک دیا گیا۔ بعض علماء کے نزدیک دوپھلوں کی نبیذ سے نہی کی وجہ تعیش ہے، جیسے دو سالن پکانے سے منع کیا گیا ہے۔ (2) گدر اور خشک کھجور آپس میں بہت مختلف ہوتی ہے، اس لیے ان کو دو پھلوں کے قائم مقام قرار دیا گیا ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5561
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5562
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5549
تمہید کتاب
أشرِبَةٌ شراب کی جمع ہے کومشروب کے معنی میں استعمال ہوتا ہےیعنی پی جانےوالی چیز خواہ پانی ہو یا دودھ ہویا لسی یا سرکہ نبیذ ہویا خمر۔اردو میں یہ الفظ نشہ اور مشروب میں استعمال ہوتا ہے لہذا اردو میں اس کا ترجمہ مشروب کیا جائے۔اور خمر کے معنی شراب کیے جائیں گے جس سے مراد نشہ آور مشروب ہوگا۔
نبی اکرم ﷺ کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے گدر اور خشک کھجور کی مشترکہ نبیذ اور منقیٰ اور کھجور کی مشترکہ نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
حدیث حاشیہ:
(1) کسی پھل کو پانی میں ڈال دیا جاتا ہے، پھر جب و ہ نرم ہوجاتا ہے تو پھل کو ہاتھوں سے پانی میں مسل دیا جاتا ہے، اور پھر کسی کپڑے سے وہ پانی نچوڑ لیا جاتا ہے تاکہ پھل پھوک الگ ہو جائے اور پھر وہ پھل کے اثر والا پانی پی لیا جاتا ہے۔ اسے نبیذ کہتے ہیں۔ یہ ذائقہ دار اور مقوی ہوتی ہے۔ اسے پینے میں کوئی حرج نہیں مگر اسے زیادہ دیر نہ رکھا جائے ورنہ اس میں نشہ پیدا ہو جا تا ہے۔ اگر وہ نشہ آور ہو جائے تو پھر شراب کی طرح حرام ہے۔ اگر نبیذ دو قسم کے پھلوں سے بنائی جائے، یعنی دونوں پھلوں کے پانی میں ڈالا جائے تو اس میں جلدی نشہ پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیمیائی عمل زیادہ تیزی سے شروع ہو جاتا ہے، اس لیے دو چیزوں کی نبیذ سے مطلقا روک دیا گیا ہے۔ اگرچہ نشہ پیدا نہ ہونے کی صورت میں اس کا استعمال درست ہے مگر عام لوگ نشے کے معاملے میں زیادہ حساس نہیں ہوتے۔ ممکمن ہے انہیں نشے کا پتا نہ چلے، اس لیے مطلقا روک دیا گیا۔ بعض علماء کے نزدیک دوپھلوں کی نبیذ سے نہی کی وجہ تعیش ہے، جیسے دو سالن پکانے سے منع کیا گیا ہے۔ (2) گدر اور خشک کھجور آپس میں بہت مختلف ہوتی ہے، اس لیے ان کو دو پھلوں کے قائم مقام قرار دیا گیا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ایک صحابی رسول ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے «بلح» ادھ کچی اور سوکھی کھجور کی اور انگور اور سوکھی کھجور (کی نبیذ) سے منع فرمایا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn Abi Laila, from one of the Companions of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade (mixtures of) Al-Balh and dried dates, and of raisins and dried dates.