قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، مُفْرَدًا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5619.   أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ سَمِعْتُ الْيَوْمَ شَيْئًا عَجِبْتُ مِنْهُ قَالَ مَا هُوَ قُلْتُ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ قُلْتُ مَا الْجَرُّ قَالَ كُلُّ شَيْءٍ مِنْ مَدَرٍ

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: خالص مٹی کے مٹکے میں نبیذ بنانے کی ممانعت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5619.   حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے حضرت ابن عمر ؓ سے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نےاسے حرام قرار دیا ہے۔ پھر میں حضرت ابن عباس ؓ کے پاس حاضر ہوا اور کہا کہ میں نے آج ایک ایسی بات سنی ہے جس پر مجھے بہت تعجب ہوا ہے۔ انھوں نے کہا: وہ کیا بات ہے؟ میں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر ؓسے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا کہ حضرت ابن عمر ؓ نے سچ فرمایا۔ میں نے کہا: جی! مٹکے سے کیا مراد ہے؟ انھوں نے فرمایا، مٹی سے بنا ہوا ہر برتن۔