Sunan-nasai:
The Book of Drinks
(Chapter: Green Earthenware Jars)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5621.
حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے سبز مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ میں نے کہا: سفید مٹکا (جائز ہے؟) انھوں نے فرمایا: میں نہیں جانتا۔
تشریح:
سبز مٹکے سے مراد وہ مٹکا ہے جسے روغن لگا کر مسام بند کر دیے گئے ہوں۔ ایسے مٹکے میں نبیذ بنائی جائے تو جلدی نشہ پیدا ہو نے کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے اس سے منع فرمایا گیا۔صحیح بخاری میں (حدیث:۵۵۹۶) میں لفظ ”لا“ کے ساتھ روایت منقول ہے، یعنی جوابا انھوں نے فرمایا کہ سفید مٹکے میں بھی جائز نہیں، جبکہ مذکورہ روایت میں ”لا“ کے ساتھ ”ادری“ کا بھی اضافہ ہے جو شیخ البانی ؒ کے نزدیک شاذ ہے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5636
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5637
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5624
تمہید کتاب
أشرِبَةٌ شراب کی جمع ہے کومشروب کے معنی میں استعمال ہوتا ہےیعنی پی جانےوالی چیز خواہ پانی ہو یا دودھ ہویا لسی یا سرکہ نبیذ ہویا خمر۔اردو میں یہ الفظ نشہ اور مشروب میں استعمال ہوتا ہے لہذا اردو میں اس کا ترجمہ مشروب کیا جائے۔اور خمر کے معنی شراب کیے جائیں گے جس سے مراد نشہ آور مشروب ہوگا۔
حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے سبز مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ میں نے کہا: سفید مٹکا (جائز ہے؟) انھوں نے فرمایا: میں نہیں جانتا۔
حدیث حاشیہ:
سبز مٹکے سے مراد وہ مٹکا ہے جسے روغن لگا کر مسام بند کر دیے گئے ہوں۔ ایسے مٹکے میں نبیذ بنائی جائے تو جلدی نشہ پیدا ہو نے کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے اس سے منع فرمایا گیا۔صحیح بخاری میں (حدیث:۵۵۹۶) میں لفظ ”لا“ کے ساتھ روایت منقول ہے، یعنی جوابا انھوں نے فرمایا کہ سفید مٹکے میں بھی جائز نہیں، جبکہ مذکورہ روایت میں ”لا“ کے ساتھ ”ادری“ کا بھی اضافہ ہے جو شیخ البانی ؒ کے نزدیک شاذ ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ (شیبانی کہتے ہیں) میں نے کہا: اور سفید؟ (برتن سے) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس باب اور اگلے ابواب میں مذکور تمام برتنوں میں شروع میں (جب شراب حرام کی گئی تھی) حلال نبیذ بنانا بھی ممنوع قرار دیا تھا گیا کیونکہ ان برتنوں میں نشہ لانے والے شراب کے اثرات باقی تھے تو نبیذ بناتے وقت اس میں فوراً نشہ پیدا ہو جانے کا خطرہ تھا، اور جب بہت دن گزر گئے اور وہ سارے برتن خوب خوب سوکھ گئے تب ان میں نبیذ بنانے کی اجازت دے دی گئی، لیکن بعض علما ہمیشہ کے لیے ممانعت کے قائل ہیں، دیکھئیے، باب نمبر: ۳۶ اور اس کے بعد کے ابواب کی احادیث و آثار۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ash-Shaibani said: "I heard Ibn Abi Awfa say: 'The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in green earthenware jars.' I said: 'And white ones?' He said: 'I do not know.
حدیث حاشیہ:
الحكم على الحديث
اسم العالم
الحكم
١. فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح ، خ ( 5596 ) بلفظ : " لا " لم يذكر : " أدري " ، و هو شاذ