باب: کدو کے برتن ،روغنی مٹکے اور تارکول لگے ہوئے برتن کی نبیذ کی ممانعت
)
Sunan-nasai:
The Book of Drinks
(Chapter: Prohibition of Nabidh Made in Ad-Dubba' (Gourds), Al-Hantam and Al-Muzaffat)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5636.
حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا مشروب پینےسے منع فرماتے سنا جو کدو کے برتن یا روغنی مٹکے یا تارکول لگے ہوئے برتن میں تیار کیا گیا ہے، علاوہ زیتون کے تیل اور سرکے۔
تشریح:
”علاوہ زیتون کے تیل کے“ یہ بات یاد رہے کہ تیل، خواہ زیتون کا ہو یا کسی اور چیز کا کسی بھی برتن میں ہو استعمال ہو سکتا ہے کیو نکہ تیل میں نشہ پید ا ہونے کا امکان نہیں۔ اسی طرح سرکہ وغیرہ کیونکہ نہی کی وجہ تو نشہ ہے جو اس میں پیدا نہیں ہوتا۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5651
٧
ترقيم دار المعرفة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار المعرفہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
5652
٨
ترقيم أبي غدّة (دار السلام)
ترقیم ابو غدہ (دار السلام)
5639
تمہید کتاب
أشرِبَةٌ شراب کی جمع ہے کومشروب کے معنی میں استعمال ہوتا ہےیعنی پی جانےوالی چیز خواہ پانی ہو یا دودھ ہویا لسی یا سرکہ نبیذ ہویا خمر۔اردو میں یہ الفظ نشہ اور مشروب میں استعمال ہوتا ہے لہذا اردو میں اس کا ترجمہ مشروب کیا جائے۔اور خمر کے معنی شراب کیے جائیں گے جس سے مراد نشہ آور مشروب ہوگا۔
حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا مشروب پینےسے منع فرماتے سنا جو کدو کے برتن یا روغنی مٹکے یا تارکول لگے ہوئے برتن میں تیار کیا گیا ہے، علاوہ زیتون کے تیل اور سرکے۔
حدیث حاشیہ:
”علاوہ زیتون کے تیل کے“ یہ بات یاد رہے کہ تیل، خواہ زیتون کا ہو یا کسی اور چیز کا کسی بھی برتن میں ہو استعمال ہو سکتا ہے کیو نکہ تیل میں نشہ پید ا ہونے کا امکان نہیں۔ اسی طرح سرکہ وغیرہ کیونکہ نہی کی وجہ تو نشہ ہے جو اس میں پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے مشروب سے منع فرماتے ہوئے سنا جو کدو کی تونبی، یا لاکھی برتن، یا روغنی برتن میں تیار کیا گیا ہو، سوائے زیتون کے تیل اور سر کے کے۔ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : کیونکہ یہ نشہ لانے والی چیزیں نہیں ہوتیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
'Aishah (RA) said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbidding drinks made in Dubba' (gourds), Hantam or Muzaffat, that were not oil or vinegar.