قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الْإِذْنِ فِي شَيْءٍ مِنْهَا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5653.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَى بْنِ مَعْدَانَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا زُبَيْدٌ عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَلْتَزِدْكُمْ زِيَارَتُهَا خَيْرًا وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا مِنْهَا مَا شِئْتُمْ وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فِي الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِي أَيِّ وِعَاءٍ شِئْتُمْ وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: (مذکورہ برتنوں میں سے )ہر ایک میں اجازت کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5653.   حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ”میں نے تمھیں تین چیزوں سے روکا تھا: قبروں کی زیارت سے۔ اب تم زیارت کیا کرو کیو نکہ امید ہےقبروں کی زیارت تمھاری نیکی میں اضافے کا باعث ہوگی۔ (یا لیکن قبروں کی زیارت سے تمھاری نیکی میں اضافہ ہونا چاہیے)۔ میں نے تمھیں تین دن سے زائد قربانی کے گوشت (کھانے) سے روکا تھا۔ اب جب تک چاہو کھاؤ۔ اور میں نے تمھیں چند برتنوں میں نبیذ وغیرہ بنانے سے روکا تھا، اب تم جس برتن میں چاہو، بناؤ اور پیو لیکن نشہ آور مشروب نہ پیو۔“