قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی صلی اللہ علیہ وسلم

سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ مَنْزِلَةُ الْخَمْرِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5657.   أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا فَأَخَذَ اللَّبَنَ فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاكَ لِلْفِطْرَةِ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: شراب کی قباحت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5657.   حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: جس رات رسول اللہ ﷺ کو معراج پر لے جا یا گیا تو آپ کو دو پیالے پیش کیے گئے۔ ایک میں دودھ تھا اور دوسرے میں شراب۔ آپ نے ان دونوں کو دیکھا۔ پھر دودھ (والا پیالہ ) پکڑ لیا۔ حضرت جبریل  نے آپ سے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے آپ کی فطری چیز اختیار کرنے کی تو فیق عطا فرمائی۔اگر آپ شراب قبول کرلیے توآپ کی امامت (مجموعی طور پر) گمراہ ہوجاتی۔