تشریح:
(1) پہلے بیان ہوچکا ہے کہ رسول اللہ ﷺ رشتہ داری کی وجہ سے اکثر حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ اور ان کی ہمشیرہ حضرت ام حرام رضی اللہ عنہ کے گھروں میں تشریف لے جاتے تھے۔ اس طرح انھیں رسول اللہ ﷺ فداه ابي وامي ونفسي وروحي کی خدمت اور خاطر تواضع کے مواقع حاصل ہوتے رہتے تھے۔ کتنے خوش نصیب تھے وہ لوگ!
(2) یاد رہے کہ یہاں نبیذ سے مراد تازہ نبیذ ہے جو نشے سے کوسوں دور ہوتی تھی۔